پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 18:42

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف کل شارجہ میں کھیلے جانے ولاے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا ملا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان لیگ اسپنر یاسر شاہ زخمی ہوجانے کے باعث تیسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ یاس شاہ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوئے۔