قلات ،سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی بینکوں کے ناروا سلوک کے خلاف ریلی،دھرنا اور مظاہرہ

پیر 16 نومبر 2015 22:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء) سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کابینکوں کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی ریلی،دھرنا اور بینکوں کے سامنے مظاہرہ،شدید نعرے بازی ،تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نظریاتی کے رکن مجلس شوریٰ سیکرٹری جنرل میر مبارک خان محمد حسنی کی قیادت میں سینکڑوں پینشنرز نے قلات کے بینکوں کے عملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینر ز اٹھا رکھے تھے اور بینک حکام کے رویے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور تمام بینکوں کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میر مبارک خان محمد حسنی ،شیر محمد سمالانی ،محمد رمضان ،محمد عمر نیچاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں پینشنرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کی جاری ہیں پینشنرز اکا?نٹ کھولنے کیلئے ایک ماہ سے بنکوں کا چکر لگارہے ہیں جب کہ یو بی ایل اورایم سی بی کے برانچز اکا?نٹ کھولنے سے انکاری ہیں نیشنل بنک عملہ واویلا کررہی ہیکہ پینشنرز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اکا?نٹ کھولنا مشکل ہے مگر پینشنرز جائے تو کہاں ،ستم ظریفی یہ ہیکہ حکومت نے ملازمین اور پنشنر زکی میڈیکل الا?نس 25% بڑھایا ہے جبکہ خزانہ آفس قلات نیشنل بنک کوئٹہ اکا?نٹنٹ جنرل کوئٹہ نے پچیس فیصد میڈیکل الا?نس دی ہے جبکہ نیشنل بنک قلات سفید ہاتھی کی شکل اختیار کرکے دیدہ دانستہ طورپر میڈیکل الا?نس دینے سے انکاری ہیں اور بنک عملہ پرانے اکا?نٹ ہولڈرز کو یہ کہہ کر ٹرخاتے ہیکہ آپکے پرانے اکا?نٹس بند ہوچکے ہیں جبکہ چیک بک اور دیگر کاغذات پینشنرز کے ساتھ موجود ہیں مگر بنک عملہ نے پینشنر زکو پریشان کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ پینشنرز کے علاوہ دیگر ملازمین اور عوام کے ساتھ بینک عملے کا رویہ انتہائی نامناسب ہے اور بینک والے بینک میں ڈیڑھ بجے کے بعد پبلک ڈیلنگ نہیں کی جاتی جو کہ صارفین کے ساتھ بڑی زیادتی ہے حالانکہ دوسرے شہروں میں شام پانچ بجے تک بینک کھلے رہتے ہیں ان کو بھی ٹائم ٹیبل کا پابند بنایا جائے اور اے ٹی ایم مشین نصب کرکے ملازمین کو لائن میں گھنٹوں انتظار کرنے سے نجات دلائی جائیں۔

(جاری ہے)

آخر میں پینشنرز نے اسسٹنٹ کمشنر قلات سلطان بگٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا اس موقع سلطان بگٹی نے پینشنر ز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بزرگ پینشنرز جن مرد و خواتین قابل احترام ہیں اور جنہوں نے اس قوم کی خدمت کی ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی۔ آخر میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :