کراچی ،محمود حامد کا نصیر آباد بلاک 14اور16میں صفائی کی بدترین صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار

منگل 17 نومبر 2015 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور یونین کونسل 31گلبرگ ٹاؤن کے بلدیاتی امیدوار محمود حامد نے نصیر آباد بلاک 14اور16میں صفائی کی بدترین صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستگیر کالونی کے بلاک 14میں کے ایم سی کے نااہل اہلکاروں نے علاقہ میں واقع علامہ اقبال پارک کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرکے وہاں کوڑے کے پہاڑ کھڑے کردیے ہیں جس کے باعث اہل محلہ کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے دوسری جانب پارک کو تباہ کرنے کے سبب بچوں کو کھیل اور تفریح سے بھی محروم کردیا گیا ہے اورمسجد غفران بلاک 16کے نزدیک منصورہ گراؤنڈ میں کچرا بھی روڈ پر آگیا ہے ۔

مسجد فلاح کے نمازیوں اور راہگیروں کا علامہ اقبال پارک سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندگی اور غلاظت کے سبب علاقے میں وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔صفائی کے لیے جب عملے سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اوپر سے صفائی کی مشینری نہ ملنے کا عذر پیش کرتے ہیں ۔محمود حامد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فیڈرل بی ایریا ،دستگیر کالونی میں صفائی ستھرائی کے فوری احکامات جاری کریں اور عملے کو صفائی کی ضروری مشینری فراہم کی جائے ، بصورت دیگر اہل محلہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :