کراچی ،جنرل ایمپلائز یونین اور پیپلز لیبر یونین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مشترکہ اجلاس

خالد خان اور امان بادشاہ کا محنت کشوں کے عظیم تر مفاد میں پیپلز لیبر یونین کی حمایت کا اعلان

منگل 17 نومبر 2015 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) جنرل ایمپلائز یونین اور پیپلز لیبر یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایک مشترکہ اجلاس میں جنرل ایمپلائز یونین کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری امان بادشاہ نے ادارے کے محنت کشوں کے عظیم تر مفاد میں پیپلز لیبر یونین کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 17نومبر 2015ء کو ریفرنڈم میں پیپلز لیبر یونین کے نشان گلاب کے پھول پر مہر لگا کر اسے بھاری اکثریت میں کامیاب کرائیں تاکہ ہماری مشترکہ جدو جہد سے 17سال کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس میں پیپلز لیبر یونین کے صدر لیاقت علی مگسی ،جنرل سیکریٹری سید محسن رضا اور نائب صدر پنھل خان مگسی نے نمائندگی کی

متعلقہ عنوان :