شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈ و اپنے ایجنٹ کی بیٹی مار سیا کی زلفوں کے اسیر،شادی کرنیکا ارادہ

جمعرات 19 نومبر 2015 14:59

شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈ و اپنے ایجنٹ کی بیٹی مار سیا کی زلفوں ..

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) رئیل میڈرڈ کے پرتگال فارورڈ کرسٹیا نورونالڈ کے اپنے ایجنٹ جارج مینڈس کی بیٹی مارسیا کیساتھ معاشقے کے قصے زبان زدعام ہونے لگے۔

(جاری ہے)

کرسٹیا نورونالڈ و اپنے ایجنٹ پر بہت اعتماد کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جارج بہترین شخص ہے اور میرے ہر معاملے کا رازدار ہے۔ پرتگالی میڈیا کے مطابق اب یہ خاص تعلق رشتے داری میں بدلنے والا ہے۔ رونالڈو آج کل اکثر جار ج کی بیٹی مارسیا کیساتھ دیکھے جارہے ہیں اور دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ رونالڈو نے اپنی اور مارسیا کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔