مخدوم امین فہیم کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے ،آصف زرداری
عمر جمشید ہفتہ 21 نومبر 2015 16:06
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے امین فہیم کا انتقال بے نظیر شہید کے بعد بڑا نقصان ہے،مرحوم نے ملکی سیاست کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے امین فہیم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم نے پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
ان کا انتقال صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ ملکی سیاست کا بھی بڑا نقصان ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے امین فہیم مرحوم کا خلا پر نہیں کیا جاسکتا۔ مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی رہنماوٴں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
پارٹی کے سینئر رہنما تاجر حیدر نے بھی انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
پارٹی رہنما جہانگیر بدر نے انہیں پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔ شرجیل میمن نے انہیں اپنا سیاسی قائد قرار دیا۔ آغا سراج ، سابق وفاقی وزیر قیوم جتوئی ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما انور سیف اللہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مرحوم کے انتقال پر انہیں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.