آئی ڈبلیو ایف نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر بلغاریہ کو آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی

اتوار 22 نومبر 2015 13:09

آئی ڈبلیو ایف نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر بلغاریہ کو آئندہ برس شیڈول ریو ..

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر بلغاریہ کو آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔ آئی ڈبلیو ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ڈبلیو ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس کے شروع میں بلغاریہ کے 11 تن سازوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے، ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اس مسئلے کو زیر بحث لایا گیا اور تمام اراکین نے بلغارین تن سازوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے ہم نے انہیں آئندہ سال شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر بلغاریہ نے رواں برس یورپین چیمپئن شپ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔

متعلقہ عنوان :