شہرقائد میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑتوڑچھاپے جاری

رینجرزاورپولیس نے بلدیہ کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈآپریشن کے دوران76افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی

اتوار 22 نومبر 2015 17:01

شہرقائد میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) شہرقائد میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑتوڑچھاپے جاری ہیں۔رینجرزاورپولیس نے بلدیہ کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈآپریشن کے دوران76افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔ملزمان کے کالعدم تنظیم کے دہشت گردبھی شامل ہیں۔کراچی میں رینجرز نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 6مبینہ دہشت گردوں گرفتارکرلیا ہے ۔

رینجرزترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاریاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں، دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔گرفتاردہشت گردوں کومزیدتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا گیا ہے۔بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز پر حملے کے بعد پولیس نے بھی سرچ آپریشن کے دوران 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی بلدیہ اعجازہاشمی کے مطابق پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلدیہ کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی، اس دوران 70مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔

جن سے تفتیش جاری ہے ۔اعجازہاشمی نے بتایا کہ بے گناہ افرادکو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افرادسے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :