رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو ریلیز ہو گی
پیر 23 نومبر 2015 12:49
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں لڑکیوں کو متاثرکرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بولا کرتے تھے۔بالی ووڈ لائف کے مطابق رنبیر کپور ہندوستانی چینل کلرز کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل پر اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھے جہاں ان کی ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
اس دوران شو کے ہوسٹ کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ کیا رنبیر نے کبھی کالج کے دور میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بولیں۔(جاری ہے)
اس سوال کے جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کالج کے نہیں اسکول کے دنوں میں جب وہ آٹھویں جماعت میں تھے تو شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز ہوئی تھی۔رنبیر کے مطابق اس فلم کی ریلیز کے بعد زیادہ تر لڑکے شاہ رخ خان کی نقل کرتے تھے اور رنبیر لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لیے شاہ رخ کا ڈائیلاگ ’کچھ کچھ ہوتا ہے تم نہیں سمجھو گی‘ بولتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کے ڈائیلاگ کی نقل کرنے پر لڑکیاں ان سے کافی متاثر بھی ہوجاتی تھیں۔رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.