کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں12رب74کروڑ روپے سے زائد کی کمی
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس124.09پوائنٹس کمی سے 33732.91پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 23 نومبر 2015 20:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں12رب74کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.17 فیصدکم جبکہ61.43فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،پٹرولیم، توانائیسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33908پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔(جاری ہے)
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس124.09پوائنٹس کمی سے 33732.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔
سرمایہ کاری مالیت میں12ارب،74کروڑ83لاکھ 79ہزار648روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71کھرب62ارب91کروڑ98لاکھ 52ہزار356روپے ہوگئی ۔ پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں14کروڑ37لاکھ63ہزار 10شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں3کروڑ86لاکھ25ہزار720 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فیروز سنز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت44.12روپے اضافے سے926.68روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت40.77روپے اضافے سے1032.50روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی صفائر فائبر کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے780.00جبکہ نون پاک نون کے حصص کی قیمت12.34روپے کمی سے234.62روپے ہوگئی ۔ پیر کوٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ4ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.8روپے کمی سے38.71روپے جبکہ پیک پاک کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ30ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت37پیسے کمی سے7.99روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس109.14پوائنٹس کمی سے 19891.65پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس410.43پوائنٹس کمی سے 55969.84جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس57.16پوائنٹس کمی سے 23657.11پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.