اسلام آباد : پی ٹیآئی کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قواعد کے مطابق چلاؤں گا ، قواعد سے ہٹ کر کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ میں ایوان کو غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر یقین رکھتا ہوں.
انہوں نے مفاہمت کی سیاست کو پسٍ پُشت ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے اب مجھ سے کسی رعایت کی اُمید نہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ جتنا مجھ پر حملہ کریں گے اتنا ہی میں قواعد کے مطابق چلوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگ باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے نہ ہی کمیٹیوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں. واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ اسپیکر کا رویہ اسمبلی میں جانبدارانہ ہے، اسپیکر ہمارے بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہونے دیتے جس کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.