بادامی باغ لاہور میں کولڈ سٹوریج سے گیس لیک ،83افراد بے ہوش،4کی حالت تشویشناک
منگل 24 نومبر 2015 12:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں کولڈ سٹوریج سے گیس لیکج کی وجہ سے 83 افراد بے ہوش ہو گئے، 4افراد کی حالت خطرناک ہے ،علاقہ مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے کولڈ سٹوریج کا مالک فرار ہو گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیکر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ سبزی منڈی کے قریب کولڈ سٹوریج میں پائپ پھٹنے سے امونیا گیس کے اخراج کے باعث اسٹوریج کے ملازمین بے ہوش ہو گئے۔
امونیا گیس پھیلنے سے مقامی رہائشیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہا۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ 35 افراد کو میو ہسپتال ، 45 کو نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ جبکہ 3 کو گنگارام اسپتال منتقل کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کے مشیرصحت خواجہ سلمان کے مطابق چار افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔مقامی رہائشیوں کے مطابق کولڈ سٹوریج کے باعث علاقے میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل بھی امونیا گیس کی لیکیج ہوئی تھی، احتجاج کے باوجود انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی۔اڑھائی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کولڈ سٹوریج کی پھٹنے والے پائپ لائن کی مرمت مکمل کر کے گیس کا اخراج روک دیا گیا۔ کولڈاسٹوریج کا مالک صلاح الدین فرار ہو گیا جبکہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعہ کی جامع رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرلی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.