قومی اسمبلی کمیٹی برائے سی ڈی اے کھوکھا منسوخی کا اجلاس؛ کھوکھا ایسوسی ایشن کے لئے لچکدار رویہ اختیار کرتے ہوئے سی ڈی اے افسران کی شدید سرزنش
منگل 24 نومبر 2015 14:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے سی ڈی اے کھوکھا منسوخی کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین ڈاکٹر عباد اللہ کی سربراہی میں ہوا ۔ کمیٹی ممبران نے کھوکھا ایسوسی ایشن کے لئے لچکدار رویہ اختیار کرتے ہوئے سی ڈی اے افسران کی شدید سرزنش کی اور کھوکھوں کی الاٹمنٹ اور منسوخی کی وجوہات کا تمام ریکارڈ ایک دن کے بعد پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
کمیٹی ممبران نے وفاقی دارالحومت میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے باعث کھوکھوں کی بحالی کا جلد ممکنہ طور پر فیصلہ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ دوسری جانب سی ڈی اے کے شعبہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کیپٹن(ر) شہباز طاہر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 1986 ء میں اس وقت کے صدر ضیاء الحق کے حکم پر غیر ترقی یافتہ سیکٹرز اور شہر کے گرد و نواح میں غیر ترقی یافتہ علاقوں میں عارضی بنیادوں پر ماہانہ سات سو روپے کرائے پر 236 کھوکھوں کو لائسنس جاری کئے جبکہ بعدازاں 2009 میں مزید 249 کھوکھوں کے لائسنس جاری کئے گئے اس طرح منظور شدہ 485 عارضی کھوکھوں کے لائسنس یکم نومبر 2013 کو سیکورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر چیئرمین کے حکم پر منسوخ کر دیئے گئے تاہم آڈٹ کے اعتراضات کے باعث ان کھوکھوں کے مالکان سے 2014 میں فیسیں وصول کی گئیں جبکہ منسوخ شدہ 485 کھوکھوں میں سے 315 کھوکھے اب تک گرائے جا چکے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.