جہلم ‘پولیس نے توہین مذہب کے مبینہ الزام کے بعد کارخانہ کو نذر آتش کئے جانے کے بعد چالیس سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا
منگل 24 نومبر 2015 14:57
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)جہلم میں پولیس نے توہین مذہب کے مبینہ الزام کے بعد کارخانہ کو نذر آتش کئے جانے کے بعد چالیس سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر قرآن کی بے حرمتی پر مشتعل ہجوم نے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملکیتی چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی اور پھر عمارت کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔
حالات کشیدہ ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے فوج کو صوبائی حکومت کے مدد کرنے کا حکم دیا تھا۔جہلم پولیس نے معاملے میں مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔(جاری ہے)
ان افراد کی گرفتاری جہلم کے قریبی علاقوں کالا گجراں اور دینہ سے عمل میں لائی گئی ہے اور پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دو مساجد کے موذن بھی شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق ان افراد کو جائے وقوعہ کی ٹی وی چینلز اور سی ٹی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد میں سے 30 سے زیادہ افراد براہِ راست اس واقعہ میں ملوث ہیں اور ان افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.