جامعہ کراچی، بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے
منگل 24 نومبر 2015 19:50
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں08 دسمبر2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)
بی اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3100=/ روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 5500=/ روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ جبکہ بی کام پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4000=/ روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 7000=/ روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔
وہ طلبا وطالبات جو بی کام کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء میں شریک ہوچکے ہیں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے لئے سالانہ امتحانات برائے 2015 ء میں شرکت کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،جبکہ ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.