غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی
وزیر اعلیٰ سندھ کی پرواز مس نہیں ہوئی بلکہ اپنی سرکاری مصروفیات کے باعث اپنی دوبئی رونگی میں انہوں نے از خود تاخیر کی،محکمہ پروٹوکول سندھ
منگل 24 نومبر 2015 23:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے پرآف لوڈ ہونے کی وجہ سے اپنی پرواز مس کردی،اور دبئی روانہ نہ ہوسکے۔وزیر اعلی سندھ کو غیر ملکی ایئرلائن ای کے601کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئرلائن نے وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سندھ سید قائم علی شاہ کی یہ پرواز مس ہوچکی ہے، جس پر وزیراعلی سندھ کو دوپہر دو بجے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے607 کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے انہیں دبئی بلایا تھا۔
لیکن وزیراعلی تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بنا ہی اڑان بھر گئی۔ اس حوالے سے جب حکومت سندھ کے محکمہ پروٹوکول سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی پرواز مس نہیں ہوئی بلکہ اپنی سرکاری مصروفیات کے باعث اپنی دوبئی رونگی میں انہوں نے از خود تاخیر کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.