پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہماری جماعت ہے، 5 قائدین سمیت 7 ہزار سے زاہد کارکن دہشت گردی کے نظر ہوئے ہیں،رہنماء اہلسنت والجماعت

منگل 24 نومبر 2015 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہماری جماعت ہے 5 قائدین سمیت 7 ہزار سے زاہد کارکن دہشت گردی کے نظر ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کوئٹہ ڈویژن کے صدر قاری عبد الولی فاروقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہماری جماعت کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کررہیں ہیں شاہد انہیں علم نہیں ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں ہماری جماعت کے پانچ لیڈروں سمیت ساتھ ہزار سے زاہد کارکنان دہشت گردی کے نزر ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلہ سلوک ہمسایہ ملک کی خوشی کے لئے اپنایا جاتا ہے یہ حکمران ہمیشہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ وہی ملک ہے جس نے پاکستان پہ سب سے زیادہ حملے کئے ہیں جس میں ایف سی اور آرمی کے جوانوں سمیت کئی شہری شہید ہوئے ہیں اور کبھی بھی اس ملک سے پاکستان پہ بڑا حملہ ہوسکتا ہے اس حملے سے بچنے کے لئے سیکورٹی اداروں کو ہمسایہ ملک اور یہاں موجود ان کے وفاداروں پہ کڑی نظر رکہنی چاہئے سیکورٹی اداروں کو اس ملک کے وفاداروں اور غداروں کی پہچان کر لینی چاہئے ہمیں مولانا حق نواز جھنگوی شہید نے یہ نصیحت کی ہے کہ اس ملک کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو پتھر کا جواب اینٹ سے دینا درئیں اثنا اہلسنت والجماعت کے ضلعی پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ 27 نومبر بروز جمعہ کلی کربلا پشین میں عظیم الشان گواہان نبوت ص و استحکام پاکستان کانفرنس بعد از نماز جمعہ منعقد ہوگی جس میں اہلسنت والجماعت سندھ کے رہنما مولانا عبیداﷲ سندھی سمیت صوبائی و ضلعی قائدین خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :