صدر پاکستان کا عبدالباسط کی سزائے موت پر عملدر دو ماہ کے لیے روکنے کا حکم
عبدالباسط کو ویل چیئر پر ہی پھانسی گھاٹ تک لے جائیں گے؛ جیل حکام
بدھ 25 نومبر 2015 12:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) صدر ممنون حسین نے فیصل آباد کی جیل میں سزائے موت کے منتظر معذور قیدی عبدالباسط کی پھانسی پر عمل درآمد کو دو ماہ کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ممنون حسین نے یہ احکامات عبدالباسط کی معذوری کو مدنظر رکھتے ہوئے دیے ہیں۔ صدر نے ان کی جسمانی حالت کے حوالے سے انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کو ہر قیمت پر مقدم رکھا جائے گا۔صدر مملکت کے احکامات کے بعد معذور قیدی عبدالباسط کی سزائے موت پر عملدرآمد کو چوتھی بار روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل چلنے پھرنے سے قاصر سزائے موت کے قیدی عبدالباسط کو 22 ستمبر کی صبح پھانسی دی جانی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیشن کورٹ فیصل آباد کے مجسٹریٹ دلشاد ملک نے بتایا تھا کہ ’معذور شخص کو پھانسی دیے جانے پر رولز خاموش ہیں۔
پھانسی دینے کے لیے قیدی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہونا چاہیے تاہم عبدالباسط معذور ہیں، اس لیے ان کی پھانسی کو عارضی طور پر ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے رائے لی جائے گی۔‘ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے عبدالباسط کی سزا پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔43 سالہ عبدالباسط کو 2009 میں گھریلو تنازعے پر ایک شخص آصف ندیم کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔فیصل آباد کی ایک عدالت نے انھیں 29 جولائی کو پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔مجرم کے وکلا کا موقف ہے ملکی قانون کے کسی مطابق معذور شخص کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.