لاہور کے تحصیل کینٹ کے وکلاء کے ہفتہ وار احتجاج کے باوجود کینٹ کے وکلاء کے مطالبات تاحالی منظوری نہیں کیے گئے

بدھ 25 نومبر 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) لاہور کے تحصیل کینٹ کے وکلاء کے ہفتہ وار احتجاج کے باوجود کینٹ کے وکلاء کے مطالبات تاحالی منظوری نہیں کیے گئے۔ تحصیل کینٹ لاہور کے وکلاء عرصہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کی حمائت میں احتجاج کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی وکلاء روزانہ دو گھنٹے اور ہر جمعرات کے روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کررہے ہیں اس سلسلے میں تحصیل کینٹ کے پانچ سو سے زائد وکلاء کینٹ لائرز فورم کی اپیل پر آج بھی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے کینٹ کچہری میں احتجاج کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کینٹ کچہری میں بھی ایک سیشن جج ایک گارڈین اور ایک سینئر سول جج تعینات کیا جائے تاکہ وکلاء اور سائلین کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :