پاکستان میں بدقسمتی سے جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا گیا،کسی بھی جمہوری حکومت کو اپنے پانچ سال پورے کرنے سے پہلے ہی ختم کر کے گھر بھیج دیا جاتا، احتساب کے نام پر فوج ملک پر حکمران کی صورت میں آ کھڑی ہوتی ہے،پاکستان میں بار بار آئین کو پیروں تلے روندا گیا، آج سابق ڈکٹیٹر وں ضیاء الحق اور ایوب خان کی قبر پر کوئی نہیں جاتا، پیپلز پارٹی نے جنرل کیا نی کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کاکہا تو ا اس نے وقت مانگ لیا

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کاعوای اجتماع سے خطاب

بدھ 25 نومبر 2015 21:47

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بار بار آئین کو پیروں تلے روندا گیا، یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں جمہوریت کو پلنے بڑھنے کا موقع نہیں دیا گیا، کسی بھی جمہوری حکومت کو اپنے پانچ سال پورے کرنے سے پہلے ہی ختم کر کے گھر بھیج دیا جاتا ہے اور احتساب کے نام پر فوج ملک پر حکمران کی صورت میں آ کھڑی ہوتی ہے، آج سابق ڈکٹیٹر و صدر ضیاء الحق اور ایوب خان کی قبر پر کوئی نہیں جاتا، پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیلئے کہا گیا تو انہوں نے حکومت سے وقت مانگ لیا۔

وہ بدھ کو سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کوئی پاکستانی ضیاء الحق کی قبر پر جاتا ہے اور نہ ہی یہ جانتا ہے کہ ایوب خان کہاں دفن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بار بار آئین کو پیروں تلے روندا گیا، یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں جمہوریت کو پلنے بڑھنے کا موقع نہیں دیا گیا، کسی بھی جمہوری حکومت کو اپنے پانچ سال پورے کرنے سے پہلے ہی ختم کر کے گھر بھیج دیا جاتا ہے اور احتساب کے نام پر فوج ملک پر حکمران کی صورت میں آ کھڑی ہوتی ہے، پھر دس سال تک مسلسل قانون پامال کرتے ہوئے حکمرانی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیلئے کہا لیکن انہوں نے ہماری بات نہ سنی اور اس انتہائی اہم مسئلے کو پس پشت ڈالتے ہوئے وقت مانگ لیا، جس کا خمیازہ پاکستانی عوام کو آئے روز دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب پھر فوج کی جانب سے آئین کو پامال کیا گیا تو پاکستان تباہی کے دہانے پر جا کھڑا ہو گا جس کا نقصان آئندہ آنے والی نسلوں کو اٹھانا پڑے گا۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم نواز شریف کی ہلکے پھلکے انداز میں نقل بھی اتاری۔