کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سے آپریشن جاری،جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی
جمعرات 26 نومبر 2015 13:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سے جاری آپریشن کے باعث جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی سینٹرل اور لانڈھی جیل میں قیدیوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں 2 ہزار 400 قیدیوں کی گنجائش ہے۔
لیکن، اس وقت جیل میں 6 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ان کے مطابق لانڈھی جیل میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 300قیدی رکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن، سرکاری ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت جیل میں 3ہزار 500 قیدی وہاں موجود ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ہماری جیلوں کو حالیہ دنوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
روزنامہ ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافے کی وجہ حالیہ مہینوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل چھاپے اور گرفتاریاں ہیں جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگراداروں کی جانب سے سرگرم کارروائیوں کا بھی اس میں بڑا کردار ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات پر اعتماد ہیں کہ سپر ہائی وے کے ساتھ مجوزہ جیل سے یہ مسئلہ آنے والے چند ماہ میں حل ہوجائے گا اور اس سے ناصرف گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی، بلکہ سینٹرل جیل کے شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے سیکورٹی سے متعلق خدشات کا خاتمہ بھی ہو سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.