پنجاب فوڈاتھاڑٹی کا حفظان صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروحت کرنے اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد کاروبری مراکز بند کر دیے
جمعرات 26 نومبر 2015 15:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پنجاب فوڈاتھاڑٹی کا حفظان صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروحت کرنے اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،جس میں متعدد کاروبری مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھاڑٹی نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جس میں داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے آؤٹ فال روڈ پر واقع صابر سویٹس جبکہ داتا دربار کے ایریا میں واقع صادق فیصل آبادی پکوان سنٹر، میاں بھولی باورچی ، علی ہجویری سویٹ،حیدر علی باورچی،ابراہیم ہوٹل،منشی سویٹس اینڈقتلمہ ہاؤس،داتا دے عاجز باورچی،ندیم ہوٹل اینڈ سویٹس اور ابراہیم ٹی سٹال کو صفائی کی ناقص صورت حال،کھلی نالیوں،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، فرش پر گندگی،برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے اورمکھیوں اور چوہوں کی موجودگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ برکت مارکیٹ میں واقع لعل قلعہ ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال،ہدایات پر عمل نہ کرنے،ہاتھ دھونے کی سہولت دستیاب نہ ہونے اور کھانے کی اشیاء کو غیر مناسب طریقہ سے رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔
راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ میں واقع چاہت پان شاپ کوہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈلائسنس کاروبار کرنے اور ضائع المیعاد پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ میاں فوڈز کوہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور سٹوریج کی غیر منا سب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں بٹ فوڈز کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیرکا م کرنے اور پراڈکٹس پر لیبلنگ اور تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے رام پورہ میں واقع زنگر ٹائم کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،فریزرکی صفائی کی خراب صورت حال اور غیر مناسب سٹوریج کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ فریش جوس کارنر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور بغیر ڈھکن کوڑے دان استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں جلوموڑ کے ایریا میں واقع ظفر ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے چائنہ سکیم میں واقع میاں پیلس شادی ہال اور محمد علی شادی ہال کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.