تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لے کر اقدامات کئے جا رہے ہیں ٗجام کمال

توانائی کے شعبہ میں خودکفالت کے حصول کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہونا ہوگا ٗ کانفرنس سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لے کر اقدامات کئے جا رہے ہیں ٗ توانائی کے شعبہ میں خودکفالت کے حصول کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ یہاں تیل و گیس کے شعبہ کی سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور قدرتی گیس کی پیداوار کا 50 فیصد بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کیلئے ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے اور بالخصوص 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں سے متعلقہ تیل و گیس کی تلاش کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :