سعودی عرب میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش کا انوکھا منظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچادی
جمعرات 26 نومبر 2015 19:24
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سعودی عرب میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش کے انوکھے منظر نے سب کر حیران کردیا۔سعودی عرب میں ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس اور ویب نیوز پورٹلز پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے،جس میں عجائبات قدرت کا ایک انوکھا منظردیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی سعودی عرب کے راس التنورہ کا ہے جہاں سمندر میں چلنے والی تیز ہوا کے ساتھ پانی کی لہریں اتنی بلند ہوئیں کہ ہوا نیان کا پانی اٹھا کر دور پھینک دیا۔ ہوا کے ذریعے پھینکے گئے پانی کے ساتھ اس میں موجود مچھلیاں بھی ساتھ ہی اچھل گئیں اور ایسے لگا جیسے آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
القصیم یونیورسٹی میں شعبہ جغرافیا کے ڈین ڈاکٹر عبداﷲ المسند کا کہنا ہے کہ پانی کا ہوا کے ذریعے اتنی بلندی تک جانا قدرت کا عجوبہ ہے۔
ایسا اس لیے ہوا کیونکہ سمندر میں و اطراف سے مخالف سمت میں ہوا چل رہی تھی جس کے نتیجے میں سمندری پانی اتنا بلند ہوا کہ اس میں موجود مچھلیاں اور مینڈک اچھل کر دور جا گرے اور ایسے لگا جیسے آسمان سے بارش کے ساتھ ساتھ مچھلیاں برس رہی ہیں۔ڈاکٹر عبداﷲ نے بتایا کہ ایسے واقعات کا ظہور بہت نادرہے۔ ایسے واقعات ہر جگہ ظہور پذیر نہیں ہوتے تاہم ماضی میں جازان اور خلیج میں ایسے واقعات کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.