اسکاؤٹنگ نوجوانوں کی کردار سازی ،جسمانی و دماغی نشوونما میں اہم کردار اداکرسکتی ہے، ممنون حسین
روز اسکاؤٹس گروپ کی طالبات لیاری میں اور ملک میں خواتین کی تعلیم اور صحت کا پیغام عام کریں،صدر مملکت
جمعرات 26 نومبر 2015 19:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں کی کردار سازی اور جسمانی و دماغی نشوونما میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔یہ بات صدر مملکت نے روز اسکاؤٹس لیاری کراچی سے آئی ہوئی طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔، وفد کی قیادت راحیلہ حمید خان درانی کر رہی تھیں۔
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ روز گروپ نوجوان طالبات کو ایسے مواقع فراہم کریگا جس سے وہ نہ صرف پراعتمادمحب وطن شہری کے طور پر ابھریں گی بلکہ اپنے گھر اور معاشرے میں بھی بخوبی اپنی ذمہ داریاں نباہ سکیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ روز اسکاؤٹس گروپ کی طالبات لیاری میں اور ملک میں خواتین کی تعلیم اور صحت کا پیغام عام کریں۔(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے زور دیا کہ اسکاؤٹس ملکی یکجہتی اور امن کے فروغ کے لیے کام کریں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسکاؤٹنگ کے دوران ہونے والے تجربات کا ایک دوسرے سے تبادلہ بھی ضروری ہے۔ صدر مملکت نے تعلیمی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تحریک میں مددگار اور معاون ثابت ہوں۔اس موقع پر صدر مملکت نے تمام اسکاؤٹس کو انسانیت کی خدمت کرنے پر سراہا۔ صدر مملکت نے پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے ان کی سرپرستی جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.