ضلع غربی میں50فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیدیاگیا
ڈی سی ویسٹ سید محمد علی شاہ کا بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کا سخت پلان تشکیل دینے کی ہدایت
جمعرات 26 نومبر 2015 21:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں نے ضلع غربی میں50فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیدیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کا سخت پلان تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔5دسمبر 2015ء کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعرات کے روزڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے کی ۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹنرننگ آفیسر فیاض خان مراد ،الیکشن کمشنر ویسٹ ایم اکرام ،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ،ایس ایس پی غربی کیپٹن غلام اظفر مہیسڑمیونسپل کمشنر غربی اور رینجرز افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع غربی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں قانون نافذ کرنیوا لے اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع غربی کی حدود میں مجموعی طور پر834پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے466پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ336پولنگ اسٹیشنز کو حساس نوعیت کے بتائے جاتے ہیں اور صرف32پولنگ اسٹیشنز کو نارمل بتایا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انتخابات یقینی بنانے کے لئے ضلع کی حدود میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے دورا ن تمام اداروں کے درمیان رابطے مؤثر بنانے پر بھی زوردیا اور کہا کہ تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہیں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ بلدیاتی انتخابات تک امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شرپسندی کے کسی بھی واقعات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.