پاکستان منافرت اور تعصبات کامتحمل نہیں ہوسکتا،اقبال سندھو
خدارامنتشراپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے،حِناملک
جمعرات 26 نومبر 2015 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین برطانیہ کی سیکرٹری جنرل حِنا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منافرت اور تعصبات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اپوزیشن والے حکومت کی آڑ میں ریاست پرحملے نہ کریں۔عوام نے ووٹ سے نفاق اورنفرت کی سیاست کوراوی بردکردیا۔
اگرپاکستان میں گڈگورننس نہ ہوتی توبیرونی سرمایہ کار وہاں کارخ نہ کرتے مگر اس کے باوجود کچھ مسترداورمایوس سیاسی عناصر حکومت کوزچ کرنے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری روکنے کیلئے بیڈگورننس کاڈھول پیٹ رہے ہیں ۔ ریاست ماں ہوتی ہے ،جبکہ کچھ لوگ پاکستان کی منتخب وفاقی حکومت کے ساتھ دشمنی کی آڑمیں ریاست کے ساتھ سیاست کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ریاست کے ساتھ سیاست اورپاکستان کے قومی مفادات پرحملے کرنیوالے قابل اعتماد نہیں ہوسکتے ۔
وہ پارٹی آفس میں اوورسیزپاکستانیوں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کررہے ہیں۔اقبال سندھواور حِناملک نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پرسیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔قومی مفادات پرتنازعات کھڑے کرنیوالے بیرونی دشمنوں سے بڑے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلوص اورصادق جذبوں کی بدولت اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے ہمکنارہوگاجبکہ رکاوٹیں حائل کرنیوالے عناصر اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام ونامرادہوں گے۔ماضی کی نااہل حکومت نے پاکستان کومعاشی طورپردیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کومشعل راہ بناتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار قومی معیشت کوٹیک آف کی پوزیشن پرلے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انتہائی ناگزیر صورت میں آئی ایم ایف سے قرض لیا ،اپوزیشن غلط اعدادوشمار کی آڑ میں عوام کوگمراہ نہ کرے ۔پاکستان کی معاشی خودکفالت وزیراعظم میاں نوازشریف کی ترجیحات میں سرفہرست ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.