سپریم کورٹ نے (ن) لیگی ایم این اے عابد رضا پرچھ افراد کے قتل کے الزام کے باوجود سمجھوتے پر انکی رہائی کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں ماتحت عدلیہ سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا
جمعہ 27 نومبر 2015 13:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے (ن) لیگی ایم این اے عابد رضاپر چھ افراد کے قتل کے باوجود سمجھوتے پر انکی رہائی کیخلاف لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے ماتحت عدلیہ سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ عابد رضا کو بھی وکیل کے ذریعے مقدمے کی تیاری کی مہلت دے دی ہے ۔
چیف جسٹس انور ظہر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر عابد رضا ذاتی طور پر پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایک رات قبل ہی وکیل مقرر کیا ہے اور منیر بھٹی ان کے مقدمے میں بطور وکیل پیش ہونگے کیونکہ انہیں ابھی کاغذات دیئے ہیں تو تیاری کیلئے مہلت دی جائے ۔جس پر چیف جسٹس نے ان سے پوچھا کہ کیا انہیں عدالت کی جانب سے جاری کردہ قابل ضانت وارنٹ گرفتاری مل گئے تھے تو اس پر عابد رضا نے بتایا کہ جی ہاں مل گئے تھے اور عدالتی حکم پر پورا عمل کیاجائے گا بعد ازاں عدالت نے عابد رضا کو مقدمے کی تیاری کیلئے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک وقت دے دیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ مقدمے کا تمام تر ریکارڈ متعلقہ عدالت سے منگوالیا جائے اور اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کیاجائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.