گزشتہ سال 24 ارب ڈالر مالیت کی سمگل شدہ اشیاء پکڑی گئیں‘ مکمل ختم کرنا فی الحال مشکل ہے ‘رانا افضل
جمعہ 27 نومبر 2015 16:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پانچ سالوں کے دوران 10 ہزار 195 افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے ‘ 3759 دہشت گرد مارے گئے ‘بجلی گھر ایل این جی پر منتقل کرنے سے ایک سو ارب ڈالر کی بچت ہوگی ‘ بی آئی ایس پی ایک انکم سپورٹ پروگرام ہے غربت مکاؤ نہیں ‘پنجاب حکومت نے تمام میٹرو پراجیکٹ اپنے وسائل سے لگائے ہیں‘ دوسرے صوبے بھی ایسے پراجیکٹس کے لئے آزاد ہیں ‘ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی دو قرعہ اندازیوں کے ذریعے 10 ہزار 442 درخواست دہندگان کو قرضے دیئے گئے۔
جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 2008ء سے 30جون 2015ء تک پچاس لاکھ خاندانوں میں 315 ارب روپے کی امداد تقسیم کی گئی ‘پروگرام کا نیا سروے آئندہ سال کرایا جائیگا ‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جولائی 2008ء سے 30 جون 2015ء تک 50 لاکھ خاندانوں کو 315 ارب روپے کی امداد دی گئی ‘ 2009-10ء سے 30 جون 2015ء تک پاکستان بیت المال سے 11 لاکھ خاندان مستفید ہوئے اور ان کو ایک ارب 89 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔(جاری ہے)
جن اداروں کی نجکاری ہوئی ہے وہ بہتر انداز میں چل رہے ہیں۔ اداروں کی نجکاری سے قبل وہاں پر ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ رانا افضل نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت 63 ہزار سے زائد درخواستیں ہیں۔ حکومت پورے ملک کی ہے‘ سندھ میں اگر کسی کی درخواست روکی گئی تو اعتراض جائز ہے۔
ہم نے پالیسی بنا کر بنک کو یہ اختیار دیا کہ درخواست گزار اس پالیسی پر پورے اترتے ہیں ان کو قرض دیا جارہا ہے۔ ان درخواستوں میں سے 15 ہزار 641 درخواست گزاروں کے لئے 16 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں 10 ہزار 442 قرضے دیئے گئے۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے بتایا کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں پر یورپ‘ امریکا میں کئی کئی سالوں سے لوگ ملازمت کر رہے تھے۔ ان کا بول ٹی وی کا منصوبہ ان کے اثاثہ جات سے بھی بڑا تھا اس لئے پہلے ہی اس کی تحقیقات ہو رہی تھیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بنکوں سے رقم نکلوانے پر 30 نومبر کے بعد 0.6 فیصد کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی حوصلہ شکنی اور گوشوارے جمع کرانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایگزیکٹ پر جعلی ڈگری اور دیگر پر تین مقدمات قائم ہیں۔ اس کے ایک لاکھ 19 ہزار 707 الحاق شدہ ادارے اس فراڈ میں ملوث ہیں۔ سب کے اکاؤنٹس منجمد ہیں اور کوئی کام نہیں کر رہا۔ اس ادارے کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں تاکہ مزید تحقیقات ہو سکیں۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 173 دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی‘ اس وقت 206 دہشتگرد سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ 2725 خیبر پختونخوا میں جبکہ سب سے زیادہ دہشتگرد 2530 فاٹا میں مارے گئے۔ سب سے زیادہ 106 دہشتگردوں کو سزائے موت سندھ میں دی گئی جبکہ سزائے موت کے منتظر دہشتگردوں میں سندھ میں 98 دہشتگرد موجود ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔رانا محمد افضل نے بتایا کہ پاکستان میں سمگلنگ اور یہاں سے ہونے والی سمگلنگ کی روک تھام مشکل ہے۔ گزشتہ سال ہم نے 24 ارب ڈالر کی سمگل شدہ اشیاء پکڑیں۔ سمگلنگ میں کمی ضرور آرہی ہے تاہم اس کو مکمل ختم کرنا مشکل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.