داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ‘ صاحبزادہ حامد رضا
جمعہ 27 نومبر 2015 21:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں،حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ توڑنے والے حکمرانوں نے آئندہ نسلوں کو غلام بنادیا ہے، تکفیری سوچ دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت اور انجمن طلباء اسلام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ نمائشی ضلعی حکومتوں سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔ بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانا ہو گا۔(جاری ہے)
استحصالی نظام والا سٹیٹس کوتوڑے بغیر خونی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ مسلم ممالک متحد ہوکر داعش کے خلاف حکمت عملی تیار کریں۔
حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کو ئی دلچسپی نہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گورننس بہتر بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے حکمران ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ افغان حکومت خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا ساتھ دے۔ امریکہ و یورپ کی پیدا کردہ داعش سے مسلمانوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ جہاد اور دہشتگردی کو ہم نام قرار دینا درست نہیں ہے۔نیشنل ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.