حضرت شاہ عبدا للطیف بھٹائی ؒ کے فکر و پیغام کو عام کر کے معاشرے میں امن و سکون ،بھائی چارے کی فضاء پیدا کی جا سکتی ہے،سینیٹر ڈاکٹر عبد القیوم سومرو
وقت کا بھی یہی تقاضا ہے شاہ کے پیغام کو پوری دنیا میں روشناس کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، شاہ لطیف کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 27 نومبر 2015 22:08
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذھبی امور سینیٹر ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے کہا ہے کہ حضرت شاہ عبدا للطیف بھٹائی ؒ کے فکر و پیغام کو عام کر کے معاشرے میں امن و سکون اور بھائی چارے کی فضاء پیدا کی جا سکتی ہے وقت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ شاہ کے پیغام کو پوری دنیا میں روشناس کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔
وہ صوفی شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے272ویں سالانہ سہ روزہ عرس کے افتتاح کے موقع پر مزار پر چادر چرھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر سیکریٹری اوقاف ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام مرتضیٰ شیخ ، ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ تقریباً 250سال قبل شاہ سائیں نے امن کا جو عالمی پیغام دیا تھا اگر ہم اس پر عمل پیرا ہوتے تو معاشرے میں کہیں بھی افرا تفری اور نفرت کا ماحول نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ شاہ سائیں نے اپنے پیغام میں ہر انسان سے بھلائی کرنے کا درس دیا ہے مگر ہم نے شاہ سائیں کے پیغام کو بھلا دیا اور آج عالم یہ ہے کہ کسی مذہب یا انسان کو تحفظ حاصل نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.