میٹروٹرین سے عوام کو آرام دہ ،باکفایت اورباوقار سفری سہولتیں میسر آئیں گی، کوئی تاریخی عمارت یامقام متاثرنہیں ہوگا
منصوبے کے سول ورکس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، تعمیراتی کام کی کوالٹی پر خصوصی توجہ اور مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت
جمعہ 27 نومبر 2015 22:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے بڑا اورمنفرد پراجیکٹ ہے ،میٹروٹرین سے عوام کو آرام دہ ،باکفایت اورباوقار سفری سہولتیں میسر آئیں گی ، منصوبے سے کوئی بھی تاریخی عمارت یامقام متاثرنہیں ہوگا۔
تمام تاریخی مقامات اور عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے اور میں خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں-منصوبے کے سول ورکس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔متعلقہ حکام تعمیراتی کام کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ وہ جمعہ کو یہاں ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے سول ورکس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیار کو یقینی بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور اس سلسلے میں سٹیئرنگ کمیٹی منصوبے پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لے کر فیصلے کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.