انسانی ہمدردی کی منفرد مثال، مسلمانوں نے پیسے جمع کرکے ہندو قیدیوں کو رہائی دلوا دی
تمام ہندو قیدی ٹکٹ کے بغیر ٹرین میں سفر کے جرم میں جیل میں بند تھے
جمعہ 27 نومبر 2015 22:59
بریلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں سزا بھگتنے والے ہندو قیدیوں کی رہائی کے لئے مسلمان نوجوانوں نے رقم باہمی کوششوں سے جمع کی تا کہ ان کا جرمانہ ادا کیا جا سکے۔ یہ تمام ہندو قیدی ٹکٹ کے بغیر ٹرین میں سفر کرنے کے جرم میں جیل میں بند تھے۔ ان کے پاس جرمانہ بھرنے کے لئے پیسے نہیں تھے، اس لیے انہیں اضافی سزا دی گئی تھی۔
جرمانہ بھرنے کے بعد یہ تمام لوگ جیل سے باہر آگئے ہیں۔جیل کے باہر مسلمانوں نے ان قیدیوں کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
یہ لوگ جب جیل سے باہر آئے تو ان آنکھوں میں آنسو تھے۔ جیل سے باہر نکلے ایک شخص نے بتایا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتاری کے بعد اس پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا لیکن اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
بریلی ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بی آر موریہ نے بتایا کہ 15 قیدی معمولی جرم کی سزا بھگت رہے تھے۔ ان میں سے کچھ کو امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ تمام قیدی چھ ماہ سے ایک سال تک کی سزا بھگت رہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نے اپنی سزا پوری بھی کر لی تھی لیکن عدالت کی طرف سے جرمانے کے عوض میں دی گئی سزا پوری نہیں کر پا رہے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.