بھارت سے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو آرام کا موقع دیا جائیگا، پی سی بی
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:18
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز کے سبب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی کرکٹرز چند میچوں میں شرکت کے بعد واپس ا آجائینگے کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کو آرام مل سکے۔ پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان کے کئی کھلاڑی منگل کی صبح دبئی سے ڈھاکا روانہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اس بارے میں واضح پالیسی چند دنوں میں بنائے گا تا کہ کھلاڑیوں کو تازہ دم ہونے کیلیے مکمل آرام دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے بارے میں بورڈ کی پالیسی اگلے چند دن میں بن جائے گی۔ کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لئے بنگلہ دیش لیگ میں شرکت سے روکا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کی سیریز کے لئے مختصر کیمپ لگانے کا عندیہ دیا ہے اور بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، وہاب ریاض ، محمد عرفان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں حصہ لینا ہے جب کہ محمد حفیظ ، سرفراز احمد ، انور علی اور صہیب مقصود وغیرہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس آجائینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.