شام میں روسی فوج کی کارروائی شروع ہونے کے بعد2 ماہ میں188 ایرانی فوجی مارے گئے
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:49
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) شام میں صدر بشارالاسد کے مخالف باغیوں کے خلاف روسی فوج کی کارروائی شروع ہونے کے بعد دو ماہ میں اب تک 188 ایرانی فوجی بھی داد شجاعت دیتے ہوئے بشارالاسد پر قربان ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعتراف پاسداران انقلاب کے زیرانتظام القدس فورس کے مشیر اعلیٰ بریگیڈٰئر حسن کریم بور نے اپنے ایک تازہ بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے اوائل سے شام میں روسی فوج کی کارروائیوں کے بعد ایران کے 188 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔بریگیڈئر کریم بور نے وسطی ایران کے رفسنجان شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے 188فوجی شام کے محاذ جنگ پر پچھلے دو ماہ کے دوران مارے جا چکے ہیں۔ ایرانیوں فوجیوں کی ہلاکتیں شام میں امریکا، اس کی حلیف باغیوں اور دولت اسلامی"داعش" کے خلاف لڑتے ہوئے ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.