وزیراعلیٰ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرجدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ کی منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر سول ایوی ایشن حکام کو مبارکباد
ہفتہ 28 نومبر 2015 19:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر دھند میں طیاروں کی محفوظ لینڈنگ کیلئے نصب کئے جانے والے جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم(ILS) CAT-IIIB کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ نے نقاب کشائی کرکے انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم کے منصوبے کا افتتاح کیا اور دعا مانگی۔
وزیراعلیٰ نے ائیرپورٹ کے رن وے پر نصب جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شہری ہوابازی شجاع عظیم نے وزیراعلیٰ کو نئے سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شجاع عظیم اور سول ایوی ایشن کے حکام کو دھند میں طیاروں کی لینڈنگ کا جدید سسٹم نصب کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کا پہلا اور جنوبی ایشیا کا دوسرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جہاں یہ جدید سسٹم لگایا گیا ہے جس کے نصب ہونے سے شدید دھند میں بھی طیارے محفوظ لینڈنگ کر سکیں گے اور پروازوں کی آمد و رفت کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.