حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر 125سی سی ٹی وی کیمروں سے زائرین کی مانیٹرنگ کی جائیگی ‘ ایس پی سٹی
تین داخلی راستے مقرر کئے جائینگے،ایک وی آئی پیز کی انٹری کیلئے مختص ہو گا ، زائرین کی متوقع کثیر تعداد کے پیش نظر پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے داتا دربار ہسپتال کی جگہ حاصل کر لی گئی ‘ ہارون جوئیہ کی سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے موقع پر گفتگو `
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) ایس پی سٹی ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 125سی سی ٹی وی کیمروں سے زائرین کی مانیٹرنگ کی جائیگی ،تین داخلی راستے مقرر کئے جائیں گے ،ان میں سے ایک وی آئی پیز کی انٹری کیلئے مختص ہو گا ، زائرین کی متوقع کثیر تعداد کے پیش نظر پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے داتا دربار ہسپتال کی جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔
گزشتہ روز ایس پی سٹی ہارون جوئیہ نے حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے داتا دربار کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی لوئر مال مہر ممتازبھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر تین داخلی راستے مقرر کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
جبکہ ان راستوں میں سے ایک راستہ وی آئی پیز کی انٹری کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔
زائرین کی متوقع کثیر تعداد کے پیش نظر پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے داتا دربار ہسپتال کی جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کے لئے مختص کئے جانے والے راستوں کی مانیٹرنگ کے لئے 125سی سی ٹی وی کیمرے استعمال میں لائے جائیں گے ۔ زائرین کی مانیٹرنگ کے لئے بھی 1400سے زائد سکیورتی اہلکاراپنے فرائض سرانجام دیں گے۔زائرین کو داتا دربار کے اندر داخلے کی اجازت چار مختلف جگہوں پر مکمل چیکنگ کے بعد ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.