روسی فوج کے جنگی طیاروں کا شام اور ترکی کی سرحدی راہ داریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری‘ دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی مال بردار اور سویلین گاڑیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:54
واشنگٹن ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام اور ترکی کی سرحدی راہ داریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی مال بردار اور سویلین گاڑیوں کو غیر معمولی نقصان بھی پہنچا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی حلب شہر اور ترکی کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی "باب السلامہ" گذرگاہ پر روسی جنگی طیاروں نے تین میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں گذرگاہ پر کھڑی بڑی تعداد میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر پیدا ہونے والے اختلافات کم کرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ماسکو کی جانب سے ترک پیش کش کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.