تاجر برادر ی کی مشاورت کے بغیر نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ نہ کیا جائے ‘راجہ عدیل
نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے توانائی بحران کا شکار صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوگا‘ سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
اتوار 29 نومبر 2015 16:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی مشاورت کے بغیر نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ نہ کیا جائے ،آئی ایم ایف کی ایما پر ریونیو میں اضافہ کیلئے 40ارب کے ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے تاجر برادری ٹیکسوں میں بے جا اضافہ کے فیصلہ کو مسترد کرتی ہے توانائی بحران کی موجودگی میں تاجر برادری کے لیے نئے ٹیکس کسی بھی صورت قابل قبول نہ ہیں۔
نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے توانائی بحران کا شکار صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔راجہ عدیل نے کہا کہ ریونیو کو بڑھانے کیلئے پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا سراسر زیادتی ہے ٹیکسوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ313اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے سمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انڈر انوئسنگ بھی کنٹرول میں نہیں رہے گی جس کا لازمی اثر حکومت کے ریونیو میں کمی کی صورت میں نمودار ہوگا جس سے حکومت معاشی استحکام کی بجائے معاشی بدحالی کا شکار ہوجائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ ان اشیاء پر کرے جن پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہ ہے جن اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے موجود ہے ان اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ نہ کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.