پاکستان کے لوگ بہت مہمان نوازہیں،گورنرسندھ
پاکستان اور آسٹریلیا کے مہمان نوازی کے اداروں کے درمیان نوجوانوں کے تربیت دینے کی پارٹنر شپ بہت اہم ہے،آسٹریلین ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن
اتوار 29 نومبر 2015 17:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نوازہیں لیکن ’’اسکلزٹن‘‘(Skillston)نامی ادارے نے مہمان نوازی اور ہوٹل منیجمنٹ کے شعبے میں پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تربیت دے کر ہماری روایتی مہمان نوازی کی قدر میں اضافہ کیا ہے۔وہ گزشتہ روزگورنرہاؤس میں اسکلزٹن کے گریجویٹ طلباء میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
تقریب سے آسٹریلیاکی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن اوراسکلزٹن کے چیف ایگزیکٹوآفیسرافضال احمدصدیقی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پراسکلزٹن اورآسٹریلیا کے ادارے ہنٹرٹیف کے درمیان طلباء کے تبادلے کے پروگرامزکے معاہدے بھی دستخط ہوئے۔معاہدے پرآسٹریلیاکی ہائی کمشنراور اسکلزٹن کے محمدامین نے دستخط کیئے۔(جاری ہے)
تقریب میں ہوٹل مینجمنٹ اور دیگرشعبوں کی ممتازشخصیات کو خصوصی ایوارڈزبھی دیئے گئے۔
گورنرسندھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہوٹل مینجمنٹ اور مہمان نوازی کے شعبے میں نوجوانوں کوتربیت دینے کی ضرورت تھی کیونکہ یہ شعبہ عالمی سطح پربہت ترقی کررہاہے اور اس شعبے میں نواجوانوں کے لیے روزگار کے بہت مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسکلزٹن پاکستان کا پہلا ادارہ ہے،جیسے نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب سے مہمان نوازی کا اے گریڈ کا واحد ادارہ قرار دیا گیا ہے اور یہ پہلا ادارہ ہے جس نے آسٹریلیا کے ادارے کے ساتھ طلباء کے تبادلے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ادارے کے تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ تعلیم ہماری قوم کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ دنیا اس قدر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ اگر ہم نے تعلیم حاصل نہ کی تو ہم نہ صرف ہیچھے رہ جائیں گے بلکے ہمارا وجود مٹ جائے گا۔ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مہمان نوازی کے اداروں کے درمیان نوجوانوں کے تربیت دینے کی پارٹنر شپ بہت اہم ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ دونوں ملکوں کے دیگر شعبوں کے اداروں کے درمیان بھی اس طرح کی پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل منیجمنٹ اور مہمان نوازی کی صنعت میں 15 لاکھ نئی اسامیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بڑے مواقع ہیں۔اسکلزٹن اس شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.