نارووال کی رہائشی طالبہ میٹرک کی سند کے حصول کیلئے تعلیمی بورڈ اور نادرا کے درمیان شٹل کاک بن گئی
’’پہلے شناختی کارڈ دکھاؤ پھر سند ملے گی، نہیں پہلے سند لاؤ پھر شناختی کارڈ بنے گا‘‘دونوں محکموں کا مطالبہ
اتوار 29 نومبر 2015 18:16
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) نارووال میں نادر اور تعلیمی بورڈ کا انوکھا مطالبہ ، پہلے شناختی کارڈ دکھاؤ پھر سند ملے گی، نہیں پہلے سند لاؤ پھر شناختی کارڈ بنے گا، نارووال کی رہائشی طالبہ میٹرک کی سند کے حصول کے لئے تعلیمی بورڈ اور نادرا کے درمیان شٹل کاک بن گئی۔تفصیلات کے مطابق نارووال نواحی گاؤں ڈونگیاں کی رہائشی طالبہ فہمیدہ بی بی رولنمبر23185 نے 2007میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔
اب اس نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ سے میٹرک کی ڈپلیکیٹ سند کے حصول کے لیے رابطہ کیا اور مطلوبہ واجبات اکتیس سو روپے بھی آٹھ اکتوبر کو بنک میں جمع کرا دیئے لیکن متعلقہ تعلیمی بورڈ حکام نے شناختی کارڈ کے بغیر اسے میٹرک کی ڈپلیکیٹ سند جاری کرنے سے انکار کر دیا جب وہ سند کے حصول کے لیئے شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس آئی تو نادرا حکام نے شناختی کارڈ بنانے کے لیئے میٹرک کی سند کا مطالبہ کر دیا جسکی وجہ سے طالبہ تعلیمی بورڈ اور نادرا آفس کے چکر لگا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.