بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی تاریخ ساز کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی مظہر ہے، عوامی خدمت کا سلسلہ بدستورجاری رہیگا، حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کوزیادہ سے زیادہ بااختیار بناکر ترقیاتی کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا،وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 29 نومبر 2015 20:05
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی تاریخ ساز کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی مظہر ہے، عوامی خدمت کا سلسلہ بدستورجاری رہیگا۔وہ گذشتہ روز صدر انجمن صحافیاں کالاشاہ کاکو ، سینئر صحافی اسلام دین کمبوہ کی رہائشگاہ پر انکے بڑے بھائی حاجی نیامت علی کمبوہ کی وفات پر اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر یوسی چیئرمین چوہدری ارشد ورک، یوسی چیئرمین رانا رحمت علی خاں ، رفیق الحسن قریشی،اصغر کھرل، وائس چیئرمین وقاص الحسن قریشی،کونسلرز عبد الغفور بھٹی، سید عارف شمس سمیت دیگر شخصیات بھی انکے ہمراہ تھیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے ، بلدیاتی اداروں کو افعال بناکر عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائیگا، حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کوزیادہ سے زیادہ بااختیار بناکر ترقیاتی کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.