پاکستانی خفیہ ایجنسی کو حساس دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ،بی ایس ایف اہلکار سمیت2 افراد گرفتار،کفایت اللہ خان اور عبدالرشید جموں وکشمیر کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے بعض دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں،جوائنٹ کمشنر دہلی کرائم برانچ رویندر یادو
اتوار 29 نومبر 2015 22:41
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کرائم برانچ نے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بی ایس ایف اہلکار سمیت2 افرادکو گرفتارکرلیا ۔
(جاری ہے)
اتوارکو بھارتی میڈیاکے مطابق دہلی پولیس کرائم برانچ کے حکام کاکہنا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے جس میں بی ایس ایف کا ایک حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہے ۔
دونوں افراد کفایت اللہ خان اور عبدالرشید جموں وکشمیر کے رہائشی ہیں۔سیکورٹی حکام کاکہنا ہے کہ عبدالرشید بی ایس ایف میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھا جس نے ای میلز،واٹس ایپ اور وائبر کے ذریعے معلومات فراہم کرنا شروع کردی تھیں۔جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم)رویندر یادو کا کہنا ہے کہ کچھ دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.