سپریم کورٹ میں منافع اور نقصان کے حامل صنعتی اداروں کیلئے ٹیکس کے تعین کا طریقہ کار کا قانونی نقطہ طے کرنے کیلئے کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی
پیر 30 نومبر 2015 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے منافع اور نقصان کے حامل صنعتی اداروں کے لئے ٹیکس کے تعین کا طریقہ کار کا قانونی نقطہ طے کرنے کیلئے ایف بی آر اور درخواست گزاروں کے وکلاء کو 2دسمبر کو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 35صنعتی اداروں کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔
درخواست گزاروں کے وکلاء نے فاضل عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ113کے مطابق نقصان میں جانے والی صنعتوں کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کا طریق کار مختلف ہوگا جبکہ جو صنعتیں منافع میں جارہی ہوں گی ان کے لئے یہ طریق کار اور شرح مختلف ہو گی ۔(جاری ہے)
فاضل بنچ کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے جس میں اس معاملے کو الگ الگ رکھا گیا ہے تاہم لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بھی ایک فیصلہ آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی صنعتیں منافع یا نقصان میں ہوں گی ان کے ٹیکس کا طریق کار انکے کل ٹرن اوور پرکیا جائے گا ۔
بنچ سے استدعاہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر قانونی نقطہ کو طے کرنے کے لئے ٹیکس کے طریق کار پر حتمی فیصلہ جاری کیا جائے ۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس کی اسیسمنٹ کے حوالے سے بہت سے معاملات زیر التواء ہیں ۔ فاضل عدالت اس پر جلد فیصلہ جاری کرے تاکہ ان معاملات کو نمٹایا جا سکے ۔ فاضل بنچ نے صنعتی اداروں کے وکلاء اور ایف بی آر کو ہدایت دی کہ وہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 113،168اور 169کی بابت ٹیکس کے تعین کے طریق کار پر عدالت کی معاونت کریں جس پر عدالت نے مزید سماعت 2دسمبر کے لئے ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.