محکمہ پراسکیوشن پنجاب نے کرپشن کے کیسز میں ملوث مختلف صوبائی محکموں کے افسروں و اہلکاروں کیخلاف درج مقدمات کے چالان مکمل کرکے انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوانے کے لئے موثر کارروائی شروع کر دی
پیر 30 نومبر 2015 21:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصو صی ہدایت پر محکمہ پراسکیو شن پنجاب نے صوبے میں کرپشن کے کیسوں میں ملوث مختلف صوبائی محکموں کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف درج مقدمات کے چالان مکمل کرکے انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوانے کے لئے موثر کارروائی شروع کر دی۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی انسداد رشوت ستانی کی دس عدالتوں میں رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک مالی بد عنوانیوں میں ملوث اعلیٰ پولیس و سول افسروں و اہلکاروں اور نیم سرکاری اداروں کے عہدے داروں کے خلاف 5ہزار 458 مقدمات دائر ہوئے جن میں ایک ہزار 428 کے فیصلے کئے گئے۔
64 مقدمات میں کرپشن ثابت ہونے پر ملزمان کو قید و جرمانے کے علاوہ دیگر نو عیت کی سخت سزائیں دی گئی جبکہ 13 مقدمات کوسماعت کے لئے متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے گئے۔جبکہ تاحال 3 ہزار 972 مقدمات زیر التواء ہیں۔محکمہ پراسکیویشن پنجاب نے گذ شتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال ریکارڈ مقدمات دائر کئے اور ملزمان کو سزائیں دلوائیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.