بلاول بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کا فضائی جائزہ لیا
پیر 30 نومبر 2015 21:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ میں شرکاء کا فضائی جائزہ لیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر نچلی پرواز پر تھا ۔ جلسے کے شرکاء نے ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر جئے بھٹو ، جئے بے نظیر اور جئے بلاول کے نعرے لگائے ۔
بلاول بھٹو زرداری جب اسٹیج پر آئے تو انہوں نے اپنی سکیورٹی کو پیچھے کر دیا اور عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر بھرپور انداز میں جواب دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری پارٹی قیادت کے ساتھ سکیورٹی خدشات کے باوجود اسٹیج پر بیٹھے رہے ۔ اس موقع پر سلمان عبداﷲ مراد نے انہیں پگڑی پہنائی اور خود آمدید کہا ۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے تقریر اسٹیج کے ساتھ خصوصی بلٹ پروف ٹرک میں کی ۔
تاہم جلسے کے اختتام پر وہ ٹرک کے اوپر کھڑے ہو گئے اور 10 منٹ تک نعرے لگواتے رہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام نے بھرپور خوشی کا اظہا رکیا ۔ جلسے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور خواتین پولیس کا خصوصی دستہ بھی تعینات تھا ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے تمام شرکاء کی تلاشی کی گئی ۔ جلسے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر آویزاں تھیں اور جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیاتھا پارٹی ترانوں پر جیالیوں نے رقص کیا ۔ جلسے میں ملیر کے مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.