بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقادخوش آئندہے،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فسادسے گریزکیا،اسلام آبادمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا گیا،ترجمان اہل سنت والجماعت
پیر 30 نومبر 2015 22:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) ترجمان اہل سنت والجماعت حافظ انیب فاروقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقادخوش آئندہے،ملک کے لیے دارالحکومت رول ماڈل بن گیا۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فسادسے گریزکیا،اسلام آبادمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا گیا۔وہ پیر کو بنی گالہ موہڑہ نورمیں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدصحافی دوستوں نے چائے کی دعوت پر حافظ انیب فاروقی کے گھرکچھ دیر قیام کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کاپرامن انعقاد خوش آئند ہے جس میں الیکشن کمیشن ،انتظامیہ سمیت میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اورسندھ اور پنجاب کے گزشتہ مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں خون خرابہ ہوا جس سے کئی جانوں کا نقصان ہوا جبکہ دارالحکومت اسلام آباد پورے ملک کے لیے رول ماڈل بن گیا ہے اور دیگر صوبوں کی انتظامیہ کو یہاں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فساد سے گریز کیا جس پر سب جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور فساد سے منع فرماتا ہے ۔اسلام آباد میں بھی اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا گیا جوکہ قابل تقلید اقدام ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.