اﷲ ریحام کوشہبازشریف سے محفوظ رکھے،خورشید شاہ
سیاسی حلقے ملاقات کو مختلف تناظرمیں دیکھنے لگے، شہباز شریف نے تہمینہ درانی سے چند خفیہ ملاقاتوں کے بعد شادی کرلی تھی
پیر 30 نومبر 2015 23:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے شہبازشریف اورریحام خان کی لندن میں ہونے والی خفیہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میری دعاہے کہ اﷲ تعالیٰ ریحام خان کوشہبازشریف سے محفوظ رکھے۔خورشید شاہ نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
(جاری ہے)
ریحام خان نے گزشتہ روزلندن میں شہبازشریف سے ایک خفیہ ملاقات کی تھی اورمصدقہ ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف نے ریحام خان کوایک نئے ٹی وی چینل پرنہ صرف بھاری معاوضے پرنوکری لیکردی ہے بلکہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف کیچڑاچھالنے پراس کے تمام مالی اورسیاسی مفادات کے تحفظ کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔
لندن میں ہونے والی اس خفیہ ملاقات کوسیاسی حلقے مختلف تناظرمیں دیکھ رہے ہیں کیونکہ ماضی میں سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرسے طلاق لینے والی محترمہ تہمینہ درانی سے چندخفیہ ملاقاتوں کے بعدشہبازشریف نے ان سے شادی کرلی تھی ،اسلام آبادکے سیاسی حلقے اس ملاقات کواسی تناظرمیں بھی دیکھ رہے ہیں(یاسرعباسی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.