وزیراعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم کے فروغ کے لیے نیشنل بینک اور ہنر فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
منگل 1 دسمبر 2015 14:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم کے فروغ کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان اور ہنر فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ نوجوانوں کے خود روزگار کے لیے وزیراعظم کے پروگرام پر درست انداز میں عملدرامد کیا جاسکے۔ دونوں اداروں کے اشتراک سے ہنر فاونڈیشن کے تربیت یافتہ نوجوان نیشنل بینک سے وزیر اعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم سے سرمایہ حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے ۔
اس طرح وہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی ایک صحت مند کردار ادا کرسکیں گے۔ دونوں اداروں کے اشتراک سے ہنر فاونڈیشن کے تربیت یافتہ افراد کو روزگار کا خواب پورا ہوسکے گا تو دوسری جانب نیشنل بینک کا نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے سرمایہ مہیا کرنے کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔(جاری ہے)
اس طرح یہ بے روزگار نوجوان فنی تربیت پا کر خود روزگار کے ذریعے معاشرے کا ایک ذمہ دار فرد بن سکیں گے۔
اس سے نوجوانوں کی معاشی و سماجی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور وزیر اعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرض اسکیم کے رابطہ کار ارتضی کاظمی نے کہا کہ کہا پاکستان دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے اور بے روزگاری کے عفریت سے نبرد آزما ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک بے روزگار نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرکے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ اسکیم کے دو جہتی مقاصد ہیں۔ پہلا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور دوسرا مقصد نظر انداز شدہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ہے۔بینک کی وائس پریزیڈینٹ اور مارکیٹنگ کی سربراہ نگین رضوی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
اس وقت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں اتنی بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو کھپانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ روزگار کے جائز مواقع نہ ہونے کی بناپر نوجوان دیگر ذرائع استعمال کرتے ہیں جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ وزیرا عظم کا نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم سے نہ صرف ان بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار حاصل ہوگا بلکہ معاشرے میں ایک باعزت مقام بھی۔ ہنر فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید حسن نے کہا کہ ہنر فاونڈیشن کا وژن ایک تربیت یافتہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لیے ان کی فاونڈیشن شدید محنت کررہی ہے۔ ان نوجوانو ں کو سٹی اینڈ گلڈ جیسے بین الاقوامی تسلیم شدہ اداروں کے سرٹیفکٹ دیے جارہے ہیں۔ ان نوجوانوں کو صرف فنی تربیت ہی فراہم نہیں کی جارہی بلکہ زندگی گزارنے کے دیگر طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کو بنیادی انگریزی اور ریاضی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ جاب کے لیے انٹرویو بہترین طریقے سے دے سکیں۔انہوں نے اشتراک کا ر پر نیشنل بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.