منتخب نمائندے اقلیتوں کے نمائندے نہیں‘اقلیتی نشست پر صرف اقلیتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہونا چاہیے،جے سالک
منگل 1 دسمبر 2015 22:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس جے سالک نے کہا ہے کہ جو نمائندے منتخب ہوئے وہ اقلیتوں کے نمائندے نہیں ہیں،اقلیتی نشست پر صرف اقلیتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہونا چاہیے،یہ غلط طریقہ انتخاب ہے، اس طریقہ انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔وہ منگل کو بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس جے سالک نے کہا کہ جو نمائندے منتخب ہوئے ہیں وہ اقلیتوں کے نمائندے نہیں ہیں، اقلیتی نشست پر صرف اقلیتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے، اقلیتوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، لہٰذا اس طریقہ انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔(جاری ہے)
جے سالک نے خطاب کے دوران 28نومبر کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تب بھی واضح کہا تھا کہ اس طریقہ انتخاب میں اصلاح کی ضرورت ہے، تمام حلقوں میں اقلیتی نمائندوں کو مسلمان بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، مسلمان اکثریت میں ہیں لہٰذا منتخب نمائندے اقلیتوں کے منتخب کردہ نمائندے نہیں ہوں گے اور اس سلسلے میں ہم نے الیکشن کمیشن سے بھی بات کرنے کی کوشش کی مگر چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کیلئے ٹائم نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 15اگست 2015کے فیصلے میں کہا کہ اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری نہ سمجھا جائے، مگر بلدیاتی انتخابات میں جو سلوک ہوا اس نے ثابت کر دیا کہ اقلیتیں دوسرے درجے کی شہری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.